مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فوج کے کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوابی کےعلاقے ملک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا تو ایک کمپاؤنڈ میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد ہلاک ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد 22 فروری کو پاکستانی فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فوج کے کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1870912
آپ کا تبصرہ